پاکستانی سفارتخانہ جاپان میں آج گندھارا سیمینار کا انعقاد کیا گیا

ٹوکیو، 7 دسمبر 2023 - پاکستانی سفارتخانہ جاپان میں آج گندھارا سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں بدھ مت کے ماہرین، بھکشووں، کاروباری شخصیات، سیاحتی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔  اس تقریب کی میزبانی سفیر رضا بشیر تارڑنے کی جس کا مقصد پاکستان اور جاپان کے درمیان گہرے ثقافتی اور معاشی تعلقات کو مزیدمضبوط بنانا تھا۔  

اپنے خطاب میں سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی دیرپا دوستی کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم، اورسیاحتی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موثر تعاون پر روشنی ڈالی۔  

سفیر نے گندھارا  تہذ یب پر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تہذیب کے باقیات اور آثارِ قدیمہ بدھ مت کہ پیروکاروں اور ماہرین کو آج بھی اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

سفیر نے تقریب کے شُرکا کو پاکستان کی دلکش ثقافت، تاریخی نوادرات اور پر خلوص مہمان نوازی سے مستفید ہونے کے لیئے پاکستان آنے کی دعوت دی اور انہیں یقین دلایا کہ ایسی تقریبات کے انعقا سے دونوں ممالک کے اقتصادی اور ثقافتی روابط بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سیمینار کے شرکا کو پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی ورثہ اور گندھارا تہذ یب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔